ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردیں، ہاتھوں کو صابن یا سینیٹائزر سے دھونے سے اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے مطابق جس شخص کو نزلہ، زکام، کھانسی یا بخار جیسی علامات ہوں اس سے کم سے کم ایک میٹر کی دوری اختیار کی جائے، کرونا وائرس سانس کے ذریعے باآسانی ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے اجتناب کیا جائے، اگرآپ حال ہی میں چین سے واپس آئے ہیں یا کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جو چین سے آیا ہو اور وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں تو فورا ڈاکٹرسے رجوع کریں، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مکمل صحت یاب ہونے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ پالتو جانوروں سمیت ہر جانور سے دوری اختیار کریں اور باقاعدگی سے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، گوشت اور انڈوں کو اچھے سے پکا کر کھائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer