(علی ساہی)محکمہ ایکسائز کی جانب سےشہرکی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے ٹوکن ٹیکس ، نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا،صبح 8بجے سے اب تک 300 سےزائد گاڑیوں کے چالان کئےگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سےشہرکی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کی گئی، ٹوکن ٹیکس، نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کی گئی۔
ای ٹی اوعدیل امجد کا کہناتھا کہ صبح 8 بجے سے اب تک 200 سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے جا چکے،5 نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کر دیا گیا، ناکہ بندی شام 3 بجے تک جاری رہے گی،شہریوں گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ادا کریں۔
گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے سے محکمہ ایکسائز کو بڑا دھچکا لگا،نئے سال کے پہلے ماہ میں 22ہزار گاڑیاں،موٹر سائیکلیں کم رجسٹرڈ ہوئیں، محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں 27 کروڑ کا نقصان ہوا، گزشتہ سال محکمہ ایکسائز کےپاس 69ہزار105گاڑیاں،موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں تھیں۔