گیس کنکشن کے منتظر افراد کیلئے اچھی خبر

گیس کنکشن کے منتظر افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ارجنٹ گیس پالیسی کے تحت ایک لاکھ گھریلو کنکشن لگانے کی منظوری کیلئے اوگرا کو سمری ارسال کر دی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ارجنٹ فیس پر کنکشن لگانے کا کوٹہ ختم ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر گھریلو میٹرز کی تنصیب کا کام بند کر دیا تھا، کمپنی کی جانب سے اوگرا کو سمری ارسال کر کے مزید کنکشن لگانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مزید ایک لاکھ کنکشن ارجنٹ گیس کی بنیاد پر لگانے کی اجازت مانگی ہے، تاہم اوگرا کی جانب سے منظوری ملنے پر کام شروع کر دیا جائیگا۔

پالیسی کے مطابق صارف کو کنکشن کیلئے مجموعی طور پر 31 ہزار روپے فیس جمع کروانا ہوتی ہے، جس میں 25 ہزار روپے ارجنٹ فیس شامل ہے، مذکورہ پالیسی کیلئے صارف کو چھ ماہ کی درخواست پر کنکشن فراہم کر دیا جاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer