ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بھارت جیسے کافر ملک میں بھی مسلمانوں کو حج پررعائت دی جاتی ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقارگھمن( تبدیلی سرکار کےحج پیکج میں ہوش ربا اضافہ پرعوام میں غم وغصہ کی لہربرقرار رعوام کا کہنا ہے کہ ہیں بھارت جیسے کافرملک میں مسلمانوں کو حج پررعائت دی جاتی ہے، حکومت حج پرکاروبارنہ کرے بلکہ ریلیف دے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حج پیکج میں غیر معمولی اضافہ کرکےعوام کوفریضہ کی ادائیگی سے بھی محروم کردیا، جس کے خلاف ملک کے طول و عرض میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کوحج پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ حج پیکج کوتقریبا اڑھائی لاکھ سے اچانک سواچارلاکھ روپے تک لیجانا متوسط اورغریب طبقہ کوحج جیسی سعادت حاصل کرنے سے محروم کرنا ہے۔

نوکری پیشہ طبقہ بھی حج پیکج میں اضافہ سے شدید متاثرہوا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اب والدین کو حج کروانا ایک خواب بن گیا ہے۔

حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کا ایک خواب ہوتا ہے، مگرموجودہ مہنگائی کے دور میں ہوشربا اضافہ نے متوسط طبقہ سے یہ خواب بھی چھین لیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer