ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اب اڈیالہ جیل جانے کےلئے تیار ہو جائیں: قمرزمان کائرہ

نواز شریف اب اڈیالہ جیل جانے کےلئے تیار ہو جائیں: قمرزمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کاکہناہے کہ کشمیر کے سات ٹکڑے کرنے والا مشرف آج ملک سے فرار ہے۔ بھٹو خاندان پر مقدمے بنانے والا نوازخاندان قوم کے سامنے چورہے۔ وہ اڈیالہ جیل جانے کےلئے تیار ہو جائیں۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بادامی باغ میں جیالوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کاپورا خاندان سپریم کورٹ سے نااہل ہو چکاہے، پیپلزپارٹی کوسیاست سے آؤٹ کرنے والوں کو ہم نہیں، عدالتیں اور عوام چور کہہ رہے ہیں۔ گلی گلی میں شور ہے ساراٹبر چور ہے یہ ہم نہیں عدالتیں کہہ رہی ہیں۔

قمر زمان کائرہ کاکہناتھا کہ مرکزاور صوبے میں ن لیگ کی حکومت ہے۔ انہیں کسی نے نہیں نکالا، چھوٹے میاں صاحب عدالتوں کی تعریفیں اور بڑا بھائی عدالتوں پر سازش کا الزام لگاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب اب اڈیالہ جیل جانے کےلئے تیار ہو جائیں۔ قمر زمان کائرہ نے سابق صدر پرویز مشرف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے سات ٹکڑے کرنے والا ملک سے فرارہے۔ کشمیرپیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ پوری دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑاجسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔