ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادبی سنگت گوجرانوالہ اسلم سراج الدین مرحوم کی یاد منائے گی

ادبی سنگت گوجرانوالہ اسلم سراج الدین مرحوم کی یاد منائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ادبی سنگت  گوجرانوالہ  کے زیراہتمام ’بیاد اسلم سراج الدین ‘  14 دسمبر کو ہوگا۔

گوجرانوالہ کے ادبی میدان میں  ہر ماہ  ادبی سنگت  گوجرانوالہ کے زیر سایہ  تنقیدی اجلاس منعقد ہوتے ہیں ۔ اس  ماہ  معروف افسانہ نویس ،نقاد اور ادیب  اسلم سراج الدین  کے حوالے سے  پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔جو 3 دسمبر 2013 کو وفات پاگئے تھے ۔  

14 دسمبر 2025  ’ بیاد اسلم سراج الدین ‘ کے نام سے  اجلاس ہوگا  جو سوک سینٹر گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر  دوپہر 2 بجے ہوگا۔

گوجرانوالہ ادبی سنگت معروف  افسانہ نویس اور  ادیب محمود احمد قاضی  کی  صدارت میں اجلاس منعقد کر رہا ہے ۔ جبکہ اس اجلاس میں  ڈاکٹر محمد ایوب ، انصر علی انصر،ایس ایم رضا،خالد محمود ، تنویر رضا  بھی مرحوم اسلم سراج الدین کے حوالے سے اپنی یاداشت   شیئر کریں گے ۔