ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ٹی اے نے شہریوں کے موبائل فونز کی رجسٹریشن کرنا روک دیا

Pakistan Tele Communication Authority, PTA, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پی ٹی اے نے شہریوں کے موبائل فونز کی رجسٹریشن کرنا روک دیا۔ یہ اقدام عارضی ہے۔

آج  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہا  ہے کہ  پی ٹی اے کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت 6 اور 7 دسمبر کو موبائل ڈیوائس رجسٹریشن معطل رہے گی۔

پی ٹی اے نے کہا کہ سسٹم مینٹیننس کے باعث 6 دسمبر بروز ہفتہ رات 10 بجے سے 7 دسمبر بروز اتوار شام تک ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) عارضی طور پر معطل رہےگا۔