سٹی 42 : لندن کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) روڈ شو نیو یارک میں ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق نیو یارک روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے ۔ نیو یارک میں ہونے والے پی ایس ایل روڈ شو میں ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود ، سعود شکیل، بابر اعظم صاحبزادہ فرحان اور حارث روف شرکت کریں گے۔ لندن پی ایس ایل روڈ شو 7 دسمبر کو ہو گا۔
علاوہ ازیں روڈ شوز میں پی ایس ایل اور پی سی بی کے اعلی عہدیداران بھی شریک ہوں گے ۔