ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کولڈ سپر مون کو مون الیوژن کے وقت جس نے دیکھ لیا، دیکھ لیا، باقی محروم رہ گئے

 Cold Super Moon, City42, Super Moon, Lahore Super Moon, Tonight
کیپشن: کولد سپر مون لاہور کے آسمان پر چمک رہا ہے، خبر پڑھنے کے بعد لچھ منٹ نکال کر اس کا نظارہ ضرور کیجئے۔ آج شب نظر آنے والا چاند کچھ زیادہ روشن ہے، اتنا زیادہ کہ اس پر صبح کے سورج کا بھی گمان ہوتا ہے۔ یہ کولڈ سپر مون دوبارہ دیکھنے کے لئے آپ کو کافی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج  لاہور میں سب نے کولڈ سپر مون دیکھا جو واقعی دیکھنے میں سپر ہے۔ یہ سال 2025 کا آخری سپر مون ہے۔ اسے "کولڈ سپر مون" اس لئے کہا جا رہا ہے کہ یہ عام سپر مون سے کچھ زیادہ روشن ہے کیونکہ سردی کی راتوں  کی کیمسٹری باقی موسموں کی راتوں کی کیمسٹری سے کافی مختلف ہوتی ہے۔

یہ چاند سپر کیوں ہے، یہ چاند زیادہ روشن کیوں ہے؛ سادہ وجہ یہ ہے کہ یہ چاند ہماری زمین سے کچھ زیادہ نزدیک ہے، زیادہ نزدیک چیزیں زیادہ نمایاں نظر آتی ہیں، بس یہ ہی وجہ ہے کہ آج جو چاند افق پر چمک رہا ہے اس کا سائز کچھ برٓ نظر آ رہا ہے اور روشنہ کچھ زیادہ چمکدار محسوس ہو رہی ہے۔ آج چودھوین رات ہے، چودھوین کے چاند کو ماہِ کامل بھی کہتے ہیں، کامل مکمل کو کہتے ہیں ۔ آج والا ماہِ کامل دیکھ لینے کے بعد اگر ایک ماہ تک کسی کو یہ نظارہ ٹھیک سے یاد رہ گیا تو آئندہ  چودھویں رات کا ماہِ کامل انہیں ایسا "کامل"  نہیں لگے گا جیسا آج دیکھ چکے ہیں۔ "کاملیت" یعنی پرفیکشن کی عمومی ڈیفی نیشن کو لیں، تو ماننا پڑے گا کہ ماہِ کامل دراصل صرف سپر مون ہی ہو سکتا ہے۔

’کولڈ سپر مون‘ کی سائنٹفِک انٹرپرٹیشن
فلکیات کی ماہر ساریکا گھارو کے مطابق آج چاند زمین کے بے حد قریب آیا ہوا ہے، یہ ہم سے صرف 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عام دنوں سے بڑا اور زیادہ چمکدار نظر آ رہا ہے۔
  دسمبر کی ٹھنڈ میں نظر آنے والا سپر مون تقریباً 99.5 فیصد چمک کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اس ماہ میں راتیں لمبی ہوتی ہیں اور اندھیرا  زیادہ، اس لیے اسے ’لانگ نائٹ مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چاند مکمل چمک کے ساتھ آسمان میں ایسے چمکتا ہے جیسے کسی نے رات کو چاندی سے بھر دیا ہو۔
دسمبر کا ماہِ کامل یوں بھی ٹھنڈی، دھند  بھری اور خوبصورت ترین رات کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن اس سال دسمبر کا آسمان ایک خوبصورت نظارہ پیش کررہا ہے۔ آج کا ’سپر مون‘ جسے ماہر فلکیات ’کولڈ سپر مون‘ بھی کہتے ہیں، زمین کے بے حد قریب ہے۔ ماہِ کامل کی اس قربت سے دل پگھل رہے ہیں تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں، حیرت تو ان پر ہو گی جن کے دل آج کا ماہِ کامل دیکھ کر بھی نہ پگھلیں۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ  سپر مون کو دیکھنے کےلئے آپ کو کوئی ٹیلی اسکوپ یا خاص ایڈوانس گیئر کی ضرورت نہیں پڑتی۔ شہر کی روشنی سے دور جا کر کسی دیہاتی علاقہ سے چاند کو دیکھین تو  چاند کی دمک اور ھسن زیادہ نمایاں ہوتا ہے، یہ کام آج کی رات کرین گے تو یقیناً تا دیر اس نظارے کو بھول نہیں پائیں گے۔

یہ کچھ زیادہ حسین کچھ زیادہ گلیمرس  چاند آج رات بھر آسمان میں رہے گا، اس لیے اسے دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

مون الیوژن کا وقت

 چاند طلوع ہوتے وقت ’مون الیوژن‘ کی وجہ سے اور بھی بڑا نظر آتا ہے، یہ ہی آج کے سپر مون کے ساتھ بھی ہوا، جنہوں نے ہماری طرح شام ڈھلتے اور چاند کے افق پر نکلتے ہی اس کو دیکھا وہ تو بس دیکھتے ہی رہ گئے۔آپ بھی دیکھیئے گا تو  آپ کی آنکھیں خود کہیں گی کہ ’’واہ یہ تو بہت قریب لگ رہا ہے!‘‘

مون الیوژن والے خاص نظارے کو آپ مصروفیت کی وجہ سے مِس کر بیٹھے ہین تب بھی ماہِ کامل تو رات بھر آپ کا انتظار کرے گا۔ بعد مین جب وقت ملے دیکھ ضرور لیجئے گا، آئندہ دسمبر  آنے میں بارہ ماہ باقی ہیں تب بھی یہ واضح نہیں کہ صاف آسمان پر ایسا کامل چاند دیکھنے کو ملے گا بھی یا نہیں۔

 بارش، دھند یا زیادہ کہرے والے علاقوں میں چاند کی ویزیبلٹی (مرئیت) تھوڑی کم ہو سکتی ہے۔ یہ سپر مون دنیا کے کئی شہروں لندن، ایڈن برگ، بیلفاسٹ اور کارڈف میں بھی نظر آئے گا۔