ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں کےمعیارورفتارکی کڑی جانچ کافیصلہ

صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں کےمعیارورفتارکی کڑی جانچ کافیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں کےمعیارورفتارکی کڑی جانچ کافیصلہ کیا گیا ہے۔افسران، اہلکار،ٹھیکیدارکی غفلت اورکوتاہی پرتادیبی کارروائی ہو گی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت ترقیاتی کاموں کاآغازکافیصلہ کیا گیا۔
آغازسےقبل سیکرٹری ہاؤسنگ نےاہم عہدوں پرتعینات افسران کاخصوصی اجلاس بلایا جس میں بتایا گیا کہ افسران ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کروانے کے پابند ہوں گے،ٹھیکیدارمعیاری کام اورمیٹریل کااستعمال یقینی بنائیں گے۔
تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لیے جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔کوالٹی ایشورنس کمیٹیاں تمام کاموں کے معیار کی کڑی جانچ کریں گی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں سےقبل کام کےمعیارکوچیک کیاجائیگا۔اگلےسال مون سون سےقبل کام مکمل کیےجائیں گے۔
 انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں بڑےپیمانےپرترقیاتی کام متعارف کروادیئےگئےہیں۔