ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کوسمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا فیصلہ  

بچوں کوسمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا فیصلہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 16 سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومت پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 16 سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ءکا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، پوسٹ میں آگاہی فراہم دیتے ہوئے کہا گیاکہ ہیلمنٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کےلیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا ہے، والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو روڈ سیفٹی کےلیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضروت سے آگاہ کریں۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک پولیس کو عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھنے اور بداخلاقی یا بدتمیزی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبا کی گرفتاری رکوادی ہے،انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبا سے زیادہ والدین ٹریفک قوانین پر عمل کروانے میں کردار ادا کریں، ٹریفک قوانین شہریوں کی جان محفوظ بنانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے عادات بدلنا ہوں گی، ہر شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے، معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں ہم نے ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔