ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی بی ڈی کاقائدڈسٹرکٹ کلمہ چوک پرفائیوسٹارہوٹل بنانےکافیصلہ

سی بی ڈی کاقائدڈسٹرکٹ کلمہ چوک پرفائیوسٹارہوٹل بنانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب : حکومت نے لاہور کے مرکزی علاقے کلمہ چوک میں فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے شہر کی ترقی اور سیاحتی مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔

 سی بی ڈی نے قائد ڈسٹرکٹ میں 41 کنال اراضی فائیو اسٹار ہوٹل کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کیلئے 10،10 کنال کے 4 کمرشل پلاٹس کو ملا کر ایک وسیع رقبہ تیار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت تین سالہ تعمیراتی مدت جبکہ 25 سالہ اراضی لیز پالیسی رکھی گئی ہے، سی بی ڈی فائیو اسٹار ہوٹل کے قیام کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سی بی ڈی نے 35 منزلہ فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر  میں لاگت 70 ارب روپے سے زائدآ ئے گی، جبکہ ہوٹل میں 200 سے زائد کمروں کی سہولت شامل ہوگی, اس کے ساتھ متعدد کمرشل بلڈنگز بھی تعمیر کی جائیں گی، جنہیں ہوٹل مینجمنٹ فروخت کر سکے گی۔

سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین آج وزیراعلیٰ پنجاب کو سی بی ڈی اور این ایس آئی ٹی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے،اجلاس میں وزیراعلیٰ کے سامنے لاہور کے مرکزی علاقے میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا جائے گا اور صوبائی حکومت سے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ منافع شیئر کی پیشکش کرنے والے فائیو اسٹار ہوٹل گروپ کو منصوبہ ایوارڈ کیا جائے گا۔