ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں

سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار پارس مسرور کی والدہ اور سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ 67 سالہ بینا مسرور کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاکر دی۔

بینا مسرور نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے معروف ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں۔

پارس مسرور نے والدہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer