ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی خاتون انسپکٹر کا بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز، بھارتی حریف کو شکست

پاکستانی خاتون انسپکٹر کا بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز، بھارتی حریف کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی : راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کا بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز،ورلڈ پاور لفٹنگ چمپیئن شپ 2025 سری لنکا میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔

راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے راولپنڈی پولیس، پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا، انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا، انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر اوّل پوزیشن حاصل کی۔

انسپکٹر ارم خانم کاسی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 سی پی او سید خالد ہمدانی ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ارم خانم پنجاب پولیس کا ایک درخشاں ستارہ ہیں۔