ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ

برطانیہ میں24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
برطانوی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ رات 11 بج کر 23 منٹ پر لنکاشائر کے علاقے میں تقریباً تین کلومیٹر گہرائی میں آیا، زلزلے کے جھٹکے ساؤتھ لیکس، لنکاشائر، کینڈل اور الورفسٹن سمیت 20 کلو میٹر کے علاقے تک محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے لندن تک محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا زلزلہ نقصان کا باعث نہیں بنتا ،تاہم شہریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔