ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی مزید بڑھے گی، ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

سردی مزید بڑھے گی، ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم خشک، صبح اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بارش، بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔