معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

Bollywood
کیپشن: Bollywood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار کوچو پریمن انتقال کر گئے۔

 میڈیا کے مطابق،ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار سانس کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث کوچو پریمن مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے  جہاں وہ  68 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-04/news-1670157111-4367.jpg

API Response: No news found against this URL

معروف اداکار کوچو پریمن کا اصلی نام کے ایس پریم کمار  تھا، جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر کیا بعدازاں اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے 1996 میں فلم 'دلی والا راجکمارن' سے فلمی انڈسٹری میں قدم رکھا۔

کوچو پریمن نے 250 فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے جبکہ انہوں نے اپنی کامیڈی سے بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔