ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ہو گئی

ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ہو گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہوگئی، ان کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی۔

ڈاکٹر علی شیر باجوہ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں، وہ واریئر ایتھلیٹ ہیں جلد مکمل فٹ ہوں گے۔کہنی کی سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ایک ہفتے تک ارشد ندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیرِ نگرانی ری ہیب کریں گے۔ انگلینڈ سے واپسی پر ارشد ندیم کوچ سلمان بٹ کی زیرِ نگرانی بحالی پروگرام مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کو اولمپئن ارشد ندیم کہنی کے علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔

اولمپئن ارشد ندیم گزشتہ برس اولمپکس کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، انہوں نے کہنی کی انجری کے باوجود کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

Ansa Awais

Content Writer