دھند کا راج ، حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی

دھند کا راج ، حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے، ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ٹریفک کی روانی متاثر

کبیر والا میں دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

بھکر شہر اور گرد و نواح میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

موٹر وے کہاں کہاں بند؟

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک اور لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے بند ہیں۔

حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم

ٹریفک پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر منڈی خیل سے جسٹر تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نور کوٹ، نیناں کوٹ روڈ اور ظفر وال روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer