ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون وے کی خلاف ورزی؛ سی ٹی او لاہور کی شہریوں کو اہم ہدایات

Role of a good traffic management system in economic
کیپشن: Lahore CTO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)13 روزمیں ٹریفک پولیس اورسیف سٹیز نےون وے کی خلاف ورزی پرساڑھےچارکروڑ سے زائد چالان کردئے لیکن شہریوں نے اپنی روش ترک نہ کی۔

ون وے کی خلاف ورزی پرٹریفک پولیس نے20ہزار جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی نے 3ہزار گاڑی وموٹرسائیکلوں کےچالان کئے۔ عدالتی احکامات کےبعد شہربھرمیں ون وے کی خلاف ورزی پر2ہزارکا چالان کرنےکےلئے سی ٹی او سیدمنتظرمہدی کی ہدایت پربھر پورکریک ڈاون کیا گیا۔

اعداد وشمار کےمطابق ٹریفک پولیس نے20ہزا4سوچالان کردئے جبکہ ٹریفک وارڈنز کی نظر سے بچنے والےشہریوں کے کیمروں کی مددسے سیف سٹیز نے 3ہزار زائد ای چالان کردئے۔13دنوں میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے4کروڑ سے زائدکے جرمانے کرکے چالان کئے جبکہ سیف سٹیز نے3ہزارسے زائد گاڑی وموٹرسائیکل مالکان سے60لاکھ کے جرمانے کردئے۔

سی ٹی او لاہورمنتظر مہدی کا کہنا ہے کہ شہری ون وے کی خلاف ورزی سے پرہیزکریں تاکہ بڑے جرمانے سے بچ سکیں جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پرکریک ڈاون سے حادثات میں بہت حد تک قابو پالیا ہے

M .SAJID .KHAN

Content Writer