پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

pak vs ban test
کیپشن: pak vs ban test
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبدﷲ شفیق، اظہر علی، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ بنگلادیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، یاسر علی، سیف حسن اور ابو جاوید کی جگہ شیکب الحسن، محمود الحسن اور خالد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔