بالی ووڈ اداکارہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

بالی ووڈ اداکارہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)شہری نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں کاشف خان دیش مکھ نامی شخص نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ ٹویٹر پر نفرت انگیزی پھیلا رہی ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ کے ٹویٹس ملک کے خلاف ہیں، وہ مسلسل نفرت، بغاوت اور انتہا پسندانہ ٹویٹس سے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر مذہبی منافرت پھیلائی اور مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض تبصرے کئے۔

ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کی شام دائر ہونے والی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ اداکارہ نے عدالت میں درخواست دائر ہونے پر موقف اختیار کیا کہ ٹویٹر کوئی واحد فارم نہیں جہاں پر میں اپنی رائے کا اظہار کرسکوں بلکہ عوام تک اپنی بات پہنچانے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہیں۔میں اکھنڈ بھارت کے حوالے سے بات کررہی ہوں، اس لیے ہر روز ہی کسی نہ کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب صورت حال یہاں تک پہنچ گئی کہ مجھ پر ملک تقسیم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’میری آواز کو دبانے کے لیے مجھے مارنا پڑے گا کیونکہ جب تک میں زندہ ہوں ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھ سکتی، میرے بعد ہر بھارتی میرے لیے آواز اٹھائے گا اور یہی میرا خواب ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer