(سٹی 42) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیمتی گاڑیاں غیر قانونی طور پر ایوی ایشن ڈویژن کے زیر استعمال ہونے کاانکشاف ہوا ہے، سی اے اے کی 9 سے زائد گاڑیاں ایوی ایشن ڈویژن کے افسران استعمال کر رہے ہیں، سی اے اے ہیڈ کواٹررز نے تفصیلات طلب کرلیں، ڈائریکٹرانجینئرنگ نے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ڈی جی سی اے اے کی گاڑی بھی وفاقی وزیر ہوا بازی کے زیر استعمال ہے، سی اے اے کی گاڑیوں پر ماہانہ لاکھوں روپے کا فیول استعمال ہورہا ہے، ایوی ایشن ڈویژن قواعد کے مطابق صرف اپنے محکمہ یا وزارت کی گاڑیاں استعمال کر سکتا ہے۔ ڈی جی سی اے اے کے نام الاٹ سفید رنگ کی پراڈو جی اے 034 وزارت ہوابازی کے زیر استعمال ہے، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن بھی سول ایوی ایشن کی دو گاڑیوں، جی اے بی 146، جی اے بی 145 پر قابض ہیں،مانیٹائیزیشن پالیسی کے مطابق بیس یا اس اسے اوپر گریڈکے افسران کےلئے گاڑیوں کے بجائے فنڈ بھی مختص ہے۔
سیکرٹری ایوی ایشن کے پی اے بھی سول ایوی ایشن کی گاڑی آر آئی سی 733 پر قابض ہیں،وزیر ہوابازی کے پی ایس او بدر بھی سول ایوی ایشن کی گاڑی اے سی زیڈ 903 پر قابض ہیں، ڈی جی سی اے اے کے پی ایس او بھی دو گاڑیاں اے جے ایچ ،52 اے ڈی ڈی 902 استعمال کرتے ہیں،ان کا موقف ہے کہ ان کے پاس ڈائریکٹر کمرشل کا بھی اضافی چارج ہے۔