(سٹی42)پاکستان ڈرامہ وفلم انڈسٹری کی مامور اداکارہ مومل شیخ کا نام کسی تریف کا محتاج نہیں،خود اعتمادی اور ہرکردار کو باخوبی بنھانے والی اداکارہ کی نئی تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر کو بھوسہ کررہی ہیں، اپنے شوہر کے نام محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ایک نامور اداکارہ مومل شیخ جو کہ سینئیر اداکار جنہوں نے فلم اور ڈرامے کے علاوہ ٹی وی شوز میں بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے اپنا الگ مقام بنایا،اداکار جاوید شیخ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا وہ چمکتا ہوا ستارا ہیں جن کا نام نہ صرف پاکستان میں بلکہ کے بیرون ممالک اور بالی ووڈ میں زندہ جاوید ہے ۔ مومل شیخ نےبھی باپ کےنقش قدم پر چلتے ہوئے کئی ایورڈ اپنے نام کئے،گزشتہ روز انہوں نے اپنی شادی کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے شیئر کی گئی تصویر میں گھر کو کالے اور سنہری رنگ کےغباروں اور دیگر اشیاء کی مدد سےسجایا ہوا ہے۔ مومل شیخ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ ایک زمانے کی بات ہے جب میں آپ کی ہوگئی اور آپ میرے بن گئے اور پھر ہم ہر خوشی اور ہر غم میں ایک ساتھ رہنے لگے، کیونکہ اسی کو لوگ خوشی خوشی ساتھ رہنا کہتے ہیں۔
شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ شادی کی 10 ویں سالگرہ آپ کو بہت مبارک ہو، میں آپ سے ہمیشہ ہمیشہ اور ہمیشہ بہت محبت کرتی رہوں گی۔مجھے ہمیشہ بہترین سرپرائز دینے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ۔
مومل کی یہ پوسٹ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے کمنٹس اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، شادی کی سالگرہ کی مبارکباد اوراداکارہ کے لئے ازدواجی زندگی میں خوشیوں اور نیک خواہشات کی دعائیں بھی دی جارہی ہیں ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رواں سال 20 اگست کو مومل شیخ اور نادر نواز کے ہاں معصوم، ننھی پری کی آمد ہوئی تھی،اداکارہ مومل نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی تھی۔ جس کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے،میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیر مقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔