پنجاب حکومت کا ڈیجٹلائزیشن کی جانب بڑا قدم

پنجاب حکومت کا ڈیجٹلائزیشن کی جانب بڑا قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب حکومت کا ڈیجٹلائزیشن کی جانب بڑا قدم، دیہی کے بعد اب اربن موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب اربن لینڈ انہانسمنٹ سسٹم کے زریعے اربن موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کیا  جائے گا۔  پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے 41 کروڑ جاری کرنے کی سفارشات حکومت کو ارسال۔

تفصیلات کے مطابق    پنجاب حکومت کا ڈیجٹلائزیشن کی جانب بڑا قدم,دیہی اراضی کے بعد شہری اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اربن موضع جات کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب اربن لینڈ انہانسمنٹ سسٹم متعارف کروایا  جائے گا۔

پراجیکٹ کی مانیٹرنگ، ورکنگ ، ڈیزائننگ اور مینجمنٹ کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام کیا  جائے گا،منصوبے کا مقصد اربن موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کر کے مالکانہ حقوق کا تحفظ، ریکارڈ ٹمپرنگ روکنا اور ریونیو اکھٹا کرنا ہے، اس سے قبل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے دیہی موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام مکمل کیا گیا۔

پنجاب بھر میں 152 اراضی ریکارڈ سنٹرز پر پانچ کروڑ پانچ لاکھ اراضی مالکان کو سروسز فرام کی جا رہی ہیں، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام اور فنڈز کی فراہمی کے لیے سفارشات حتمی منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو ارسال کر دی گئیں ہیں ، 41 کروڑ کی لاگت سے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنایا  جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer