کورونا کے باعث الیکٹرونکس مصنوعات کی امپورٹ متاثر

 کورونا کے باعث الیکٹرونکس مصنوعات کی امپورٹ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد مارکیٹ (شہزاد خان،نبیل ملک) کورونا کے باعث الیکٹرونکس مصنوعات کی امپورٹ متاثر، مارکیٹس میں قیمتیں بڑھ گئیں سردیوں کی آیٹمز گیزر، ہیٹرسمیت دیگر اشیا کی قیمتیں ایک سے 6 ہزار تک مہنگی ہوگئیں۔

الیکٹرونکس مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہیں، گزشتہ تین ماہ کے دوران بالخصوص سردیوں کی آئٹمز گیزر، ہیٹر زیادہ مہنگے ہوئے ہیں، مختلف کمپنیوں کے اے سی 6 سے 7 ہزار مہنگے ہوئے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ پروڈکٹس مہنگی ہونے سے مقامی مصنوعات پر انحصار بڑھ گیا تاہم مقامی الیکٹرونکس مصنوعات کا میعار مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں ادرک کاسرکاری ریٹ پر 545 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 700 سے زائد میں فروخت ہوا۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق سیب 2 رو پے کمی کے بعد 123 روپے کلو، امرود 93 روپے کلو پر مستحکم، کیلا ایک روپیہ اضافے کے بعد 78 روپے درجن، ناریل 155 روپے فی عدد پر مستحکم، انگور 5 روپے کمی کے بعد 200 روپے کلو، کھجور 215 روپے کلو پر مستحکم، فروٹرایک روپے اضافے کے بعد 80 روپے درجن، کینو 75 روپے درجن پر مستحکم، مسمی 2 روپے اضافے کے بعد 82 روپے کلو، انار 340 روپے کلو پر مستحکم، آلو 60 روپے کلو پر مستحکم، پیاز 57 روپے کلو پر مستحکم، ٹماٹر 10 روپے کمی کے بعد 110 روپے کلو، لہسن 270 روپے کلو پر مستحکم، ادرک 5 روپے اضافے کے بعد 545 روپے کلو، اوپن مارکیٹ میں ادرک کی 700 روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔

 لاہوریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔برائلر کی ٹرپل سنچری برقرار، 7 روپے اضافے کے بعد 320 روپے کلو ہو گیا۔انڈے آج پھرایک روپیہ مہنگے، 181 روپے فی درجن ہو گئے۔ شہری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کو ترس گئے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز 30 روپے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد پیٹی کی نئی قیمت 5310  ہوگئی۔ اُدھر زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 5 روپے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 213 روپے کلو ہو گئی، زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں 7 روپے کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 221 روپے کلو ہو گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer