’ نیب قوانین میں اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ ہیں‘

’ نیب قوانین میں اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ ہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو نیب قوانین میں اصلاحات لانے کے معاملہ پر ساتھ دینے کی پیشکش کر دی، قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے انتخابات کی دھمکی اپنے وزرا، ساتھیوں اور اتحادیوں کو دیں، جوڈیشری پر اعتراض اس لیے کہ علیمہ خان اور ان کے قریبوں ساتھیوں کو نوٹسسز ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں، اگر حکومت صوبہ جنوبی پنجاب بنانا چاہئے تو اپوزیشن ساتھ دے گی۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کے اقدام کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بہت سی عمارتیں غلامی کے دور کی علامات ہیں کیا سب کو گرایا جائے گا۔

قمر الزمان نے کہا کہ نیب کے قوانین پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ تو نالاں تھی ہی لیکن اب تو وزیر اعظم بھی نیب قوانین سے مایوس ہیں، اگر ان میں بھی اصلاحات لانا چاہیں تو ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

قمر الزمان نے کہا کہ فوج کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ کھڑے ہونے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیئے۔