وارڈنز نے ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کمرکس لی

وارڈنز نے ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کمرکس لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی، ٹریفک وارڈنز نے نئے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمرکس لی، اب تک 200 چالان کیے جاچکے ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق پنجاب میں موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے مرد ہوں یا خواتین سب کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، وارڈنز نے نئے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمر کس لی اور  لاہور میں ڈبل ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیے جارہے ہیں  جس پر شہری بلبلا اُٹھے ۔کئی تو آپے سے ہی باہر ہوگئے اور وارڈنز کو گالیاں دینے لگے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

 خواتین کا کہنا ہے کہ دوسری سواری کے لیے ہیلمٹ کی پابندی بلا جواز ہے۔ کم ازکم خواتین اور بچوں کو چھوٹ دینی چاہیے۔جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کے قانون پر عمل درآمد اچھا فیصلہ ہے لیکن ہیلمٹ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ لوگوں کے تحفظات اپنی جگہ پر تاہم ٹریفک پولیس عدالت کے حکم پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے شہریوں کے چالان کرنے میں مگن ہے۔

 ہیلمٹ نہ پہننےپردوسری سواری کاچالان کرنےوالے وارڈنز خود بغیر ہیلمٹ سڑکوں پر موٹرسائیکلیں دوڑا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا ڈبل ہیلمٹ کا قانون صرف عوام کیلئے ہے،  غریب عوام کے ہزاروں کے چالان کیے جاتے ہیں پھر پولیس اس قانون سے بالاتر کیوں ہے؟؟۔۔

Sughra Afzal

Content Writer