ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​شاہراہِ بابوسر پر تھک کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب, زیرو پوائنٹ سے سڑک مکمل بند

​شاہراہِ بابوسر پر تھک کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب, زیرو پوائنٹ سے سڑک مکمل بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

​سٹی 42: شاہراہِ بابوسر پر تھک کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب۔، زیروپوائنٹ سے سڑک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردی گئی ۔

  ترجمان این ایچ اے  کے مطابق شاہراہ کو زیرو پوائنٹ پر ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔​مسافروں اور سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہِ بابوسر کے بجائے متبادل راستے کے طور پر شاہراہِ قراقرم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

​شاہراہِ قراقرم پر شنگ نالہ (گونر فارم) کے قریب مال بردار ٹرک الٹنے کے باعث شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہو گئی ہے۔​گونر فارم چیک پوسٹ پر ٹریفک کو فوری طور پر روک کر مزید گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔​ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔  حادثے کے شکار ٹرک کو ہٹا کر شاہراہ کی جلد بحالی کے لیے کارروائی جاری ہے۔ 

​مسافروں سے گزارش ہے کہ شاہراہ کی مکمل بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔