ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم شہداِ پولیس : کور کمانڈر پشاور کا آئی جی آفس کا دورہ ، یادگار ِ شہدا پولیس پر حاضری

یوم شہداِ پولیس : کور کمانڈر پشاور کا آئی جی آفس کا دورہ ، یادگار ِ شہدا پولیس پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورکمانڈر پشاور نے  سینٹرل پولیس آفس پشاورکا اہم دورہ،پولیس کے چاق وچوبند دستے کی سلامی  دی ۔ 

سینٹرل پولیس آفس آمد پرکورکمانڈر پشاور نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اوردیگراعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔کورکمانڈر پشاورنے پولیس شہداء کی یادگار پرحاضری دی،پھول چڑھائے اور شہداءکے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے امن و امان، انسداد دہشت گردی اورریاستی رٹ کے نفاذ پرکورکمانڈر کوتفصیلی بریفنگ دی۔کورکمانڈر پشاور اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی، انتہاپسندی اورجرائم کیخلاف زیرو ٹالرنس، دہشتگردوں کوہر قیمت پرمنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔کورکمانڈر نے پولیس جوانوں سے ملاقات کرکے انکی حوصلہ افزائی کی اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔