سٹی 42: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں محسن نقوی نے جاوید آفریدی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔