سٹی 42: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ دیگر کھلاڑیوں اور عزیز واقارب نے اظہار افسوس کیا ۔
جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے قوم سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی اپیل کی ہے۔
جاویدآفریدی کی والدہ کے انتقال کی خبر پر مختلف سماجی، سیاسی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔