ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مقامی تعطیل پر ابہام، 4 طبی تعلیمی ادارے بند ، 2 کھلے رہے

لاہور میں مقامی تعطیل پر ابہام، 4 طبی تعلیمی ادارے بند ، 2 کھلے رہے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مقامی تعطیل کے معاملے پر شہر کے تعلیمی اداروں میں ابہام پیدا ہوگیا۔ لاہور کے چار طبی تعلیمی اداروں میں تعطیل کی گئی جبکہ دو ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے آج عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اس کا نوٹیفکیشن صرف ضلعی انتظامیہ کے ماتحت اداروں کے لیے جاری کیا گیا۔

مقامی تعطیل کے باعث کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) اور امیر الدین میڈیکل کالج بند رہے۔

دوسری جانب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) معمول کے مطابق کھلے رہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے زیر انتظام ہونے کے باوجود بعض طبی تعلیمی اداروں نے مقامی تعطیل پر عمل کرتے ہوئے چھٹی کر دی، جبکہ کچھ اداروں میں معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں، جس کے باعث طلبہ اور عملے میں صورتحال کے حوالے سے ابہام پیدا ہوا۔