ویب ڈیسک:بھارت کی معروف اداکاہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
حال ہی میں راکھی ساونت نے ایک انٹرویو دیا جس میں وہ پاکستانی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی جانب سے ملنے والی محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔
پاکستانی مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ پاکستانی مجھے بہت زیادہ محبت دیتے ہیں، وہ دل کے بہت اچھے ہیں۔
مزید پڑھیں:طلاق کے بعد بڑا فیصلہ!عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے نئے سفر کا آغاز کر دیا
جب بھی میرے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو پاکستانی سب سے پہلے میری مدد کے لیے پہنچتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'دبئی میں رہتے ہوئے جب بعض اوقات مجھے بخار ہوتا ہے تو بھارت سے کوئی مدد کے لیے نہیں آتا لیکن پاکستانی مداح مجھے ہسپتال لے جانے اور دیکھ بھال کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔
راکھی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے والدین نہیں ہوتے وہ دوسروں کی مدد اور محبت کے سہارے زندگی گزارتے ہیں۔
پاکستانی مداح بھی مشکل وقت میں میرا خیال رکھتے ہیں.
میں جانتی ہوں کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے ہیں تاہم جو حقیقت ہے وہ حقیقت ہے اور پاکستانی مجھے بہت محبت دیتے ہیں۔