ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل 

لاہور: اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور میں اے ایس آئی کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کے پورے عملے کو معطل کر دیا گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات گئے تھانے کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی میں تاخیر اور افسران کو لاعلم رکھنے پر ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل کر دیا۔

 ایس ایچ او غازی آباد شہریار کو معطل کرکے علی زیب دستگیر کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹرز، 8 اے ایس آئی اور 5 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت 78 اہلکاروں کو معطل کیا جبکہ فرنٹ ڈیسک عملہ، محرر اور ڈرائیورز بھی معطل کیے گئے۔

 تھانہ غازی آباد میں ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کی معطلی کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل انوسٹی گیشن کے اے ایس آئی عمران نے ایک ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تھی جس پر پولیس نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔