ارشاد قریشی :شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ چہلم کے مرکزی جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جلوسوں کے مکمل اختتام تک معطل رہے گی۔ سکیورٹی ادارے جلوسوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انتظامیہ کے مطابق جیسے ہی جلوس اپنے اختتامی مقامات پر پہنچیں گے اور سکیورٹی کلیئرنس مکمل ہوگی، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو مرحلہ وار بحال کر دیا جائے گا۔