ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار عرس، چہلم کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس آج مکمل معطل رہے گی

داتا دربار عرس، چہلم کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس آج مکمل معطل رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس اور چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے پیش نظرمیٹرو بس سروس آج مکمل طور پر معطل رہے گی۔

 حکام کےمطابق میٹرو بس سروس کا پورا روٹ اور تمام سٹیشنزعارضی طور پر بند کر دیئے گئےہیں، جبکہ سروس آج پورا دن بند رہے گی۔

 اورنج لائن ٹرین سروس معمول کےمطابق بحال آپریشن جاری ہے، سپیڈوبس کےتمام روٹس معمول کے مطابق فعال مسافروں کے لیے سروس دستیاب ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں کل میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  میٹرو بس حکام کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک سروس بند رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

  حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل متبادل ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پلان کو مدنظر رکھیں۔