ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی ریکارڈ؟ عالمی منڈی سے اہم خبر سامنے آگئی

تیل کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی ریکارڈ؟ عالمی منڈی سے اہم خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں  کاروبار کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر  کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری کے بعد سامنے آئی۔ اس کے بعد کاروبار کے دوران مزید کمی دیکھنے میں آئی اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.97 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، برطانوی تیل مزید سستا ہو کر 82.92 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔  برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر  کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔