ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئرلینڈ وویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز   ہونے والی ہے  ،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  نے  ڈبلن میں بھرپور پریکٹس کی۔

 آئرلینڈ وویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ڈبلن میں بھرپور پریکٹس کی۔خواتین کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹر کرکٹ آئرلینڈ میں 3 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں  کھلاڑیوں کو فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔خواتین کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی بھی خصوصی  پریکٹس کرائی گئی۔خواتین کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، باولنگ اور بیٹنگ   سکلز پر خصوصی توجہ دی گئی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اگست کو کھیلے گی۔