سٹی 42: محکمہ موسمیات نے کچھ علاقوں میں موسم گرم جبکہ کچھ علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ،نوکنڈی 44اور دادو میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے ْ۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور،شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ ،خوشاب ،میانوالی،بھکر،لیہ , ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، پشاور،نوشہرہ،مالاکنڈ ، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،کوہاٹ،ہنگو،کرک ،بنوں،لکی مروت ،ٹانک ،ڈی آئی خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم شام/رات میں ژوب ، بارکھان، خضدار ، مو سی خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے