ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلس ہونڈا کے نئے ماڈلز کے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آگئی

اٹلس ہونڈا کے نئے ماڈلز کے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موٹر سائیکل تیار کرنے والی مشہور کمپنی اٹلس ہونڈا کے نئے ماڈلز کے متعلق خبر سامنے آگئی۔ 

ہونڈا کمپنی کے ان ماڈلز میں کچھ مفید اور چھوٹی بہتریاں شامل کی ہیں، جن میں لمبے سفر کے لیے مزید آرام دہ نئی سیٹ کا ڈیزائن، دلکش اور جدید اسٹیکر گرافکس، چمکدار کروم ایکزاسٹ اور سائیڈ کورز کے ساتھ ایک پریمیم لک اور مزید بہتر فیول اکانومی کے لیے ہلکی انجن سیٹنگز وغیرہ شامل ہیں۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہونڈا اپنا 2026 ماڈل اگست یا ستمبر 2025 میں متعارف کروانے والا ہے ۔ اس کے علاوہ نئے ماڈلز کی متوقع قیمتوں میں اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت تقریباً 1,57,900 روپے اور اسپیشل ایڈیشن کی قیمت تقریباً 1,62,500 روپے ہوگی۔