ملک اشرف : لاہور سمیت صوبہ بھر سے 19 ایڈیشنل سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی دے دی گئی .
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار نےنوٹفکیشن جاری کیا ، لاہور میں تعینات رفاقت علی قمر اور محمد سیلمان کی سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود چیمہ، وسیم مبارک ، محمد جمیل ، امیر شہباز میر،رضوان الحق، احمد نواز خان ، محمد فرخ حمید شامل ہیں ،ایڈیشنل سیشن جج عابد علی ،شہزادہ مسعود صادق ،محمد رضوان عارف ،محمد سلیم اقبال، محمد ندیم ،محمد مسعود حسین ، لیاقت علی رانجھا کو بھی سیشن جج کے عہدے پر ترقی مل گئی ، ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ، مزمل موسیٰ اور عابد حسین کو بھی سیشن جج کے عہدے پر ترقی مل گئی ،ایلوویشن کمیٹی کی سفارشات پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی.