ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 368 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔