سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 282.72 روپے سے کم ہوکر 282.66 روپے پر بندہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 285.25 روپے پر آگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 20 پیسے کمی کے بعد 330.30 روپے، یو اے ای درہم 10 پیسے کم ہوکر 77.60 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 13 پیسے اضافے سے 378.90 روپے تک پہنچ گیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 76 روپے پر ہی برقرار رہا۔