ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم شہدائے پولیس ؛ آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی کیپٹن سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری

یوم شہدائے پولیس ؛ آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی کیپٹن سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب نے  ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہید ڈی آئی جی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتح خوانی کی،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور دیگر افسران موقع پر موجود تھے 
آئی جی پنجاب کی قربان لائنز میں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ بھی پہنچے ، ڈاکٹر عثمان انور کی شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی والدہ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی ،آئی جی پنجاب نے کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا
 آئی جی پنجاب نے کہا ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین بہترین انسان اور پروفیشنل افسر تھے۔