ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف

پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں بڑی پیشرفت، نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی نیکس جین آٹو نےنئی الیکٹرک گاڑیاں اموڈا اور جے ای کو مقامی مارکیٹ میں متعارف کرادیں۔

نیکس جین آٹو نے نئی گاڑیاں اموڈا ای 5، جے ای کو جے 6، جے ای کو جے 5 اور جے 7متعارف کرائیں، جدید ترین الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف ماحول دوست بلکہ ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور پرفارمنس کے اعتبار سے عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

 نئی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب میں آٹو انڈسٹری سے وابستہ ممتاز شخصیات، سرمایہ کار، ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شرکا نے ملک میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا، شرکا نے کہا نئی گاڑیاں اموڈا اور جے ای کو نہ صرف توانائی کی بچت میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ آمد و رفت کے روایتی طریقوں کو نئی جہت دینے جا رہی ہیں۔