جنید ریاض:ٍپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ناقص حکمت عملی، آوٹ سورس ہونیوالے 98 سرکاری سکولز پیف کو واپس آگئے۔
انتطامات سنبھالنے میں مشکلات این جی اوز نے پیف کو سکول واپس کر دیے، این جی اوز کیجانب سے واپس کیے گئے سکول شہر سے دور تھے۔
سکولوں میں بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہورہا تھا،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 10ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا تھا۔
عمارتوں کی خراب صورتحال پر غیر سرکاری تنظیموں نے سکولز واپس کیے،این جی اوز کیجانب سے مستقبل میں مزید سرکاری سکولز واپس کیے جانے کا امکان ہے۔