ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک گرفتار

موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:کارگوکمپنیوں کےذریعےموبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک گرفتار، ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن افضال رؤف کی ٹیم کےہمراہ کارروائی ،2ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج موبائل فون لوکیشنزکی مددسےکی گئیں، ملزمان مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سےجھپٹےکی وارداتیں کرتےتھے۔

ملزمان موبائلز کےپارسل بناتےمختلف کارگوکمپنیوں کےذریعےپشاورسمگل کرتےتھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ملزمان سے 10 چوری شدہ موبائلز ،2 لاکھ نقدی اور2 پستول برآمد ہوئے، ملزمان میں شہزاد اور حسن شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔