ویب ڈیسک:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مالک نے لیگ کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران لیگ کی پریزنٹر کو پرپوز کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز زیر گردش ہیں۔
ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا چیمپیئنز کے نام رہی جبکہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے دروان جہاں شائقین کھلاڑیوں کے بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کا تبصرہ سب کو دنگ کر گیا۔
WCL owner proposing Anchor on live after SA became champions ????pic.twitter.com/o8fnjBGpb8
— Div???? (@div_yumm) August 2, 2025
میچ کے اختتام پر خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟
پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگ کے مالک نے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔
لیگ کے مالک کا جواب سن کر پریزنٹر دنگ رہ گئی اور کہا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘۔
ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔