ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر 2 افراد گرفتار

معروف بھارتی اداکارہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر 2 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ و سابق رکن لوک سبھا دیویا اسپاندانہ المروف رمیا کو آن لائن قتل اور  ریپ کی دھمکیاں دینے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نے بینگلورو میں پولیس کو ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ 43 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف اداکار درشن کے کیس سے متعلق تبصرہ کیا تھا جس کے بعد اداکار درشن کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا۔

 رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی درخواست کے بعد پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو انہیں گالیاں، قتل اور ریپ کے دھکمیاں دینے میں ملوث تھے۔

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو دھمکانے والے مزید 11 اکاؤنٹس کی شناخت کرلی گئی جس کے یہ تعداد 48 سے زائد بنتی ہے۔

واضح رہے کہ رمیا بھارت کی کنڑا فلم کی معروف اداکارہ ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے، وہ طویل عرصہ فلمی دنیا سے دور رہیں اور دوبارہ 2023 میں فلم میں کام کیا۔